پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

تین چیزیں حق ہیں

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک آدمی نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نازیبا کلمات کہے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سب و شتم کیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کی طعن زنی کا کوئی جواب نہ دیا، صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خاموش رہے۔ نبی کریمﷺ، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پہلو میں تشریف فرما تھے اور صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خاموشی پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مسکرا رہے تھے۔

لیکن جب اس آدمی کی طعن و تشنیع حد سے بڑھ گئی اور وہ بار بار آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو برا بھلا کہنے لگا تو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خاموشی چھوڑی اور اس شخص کو کچھ نہ کچھ جواب دیا، اس پر آنحضرتﷺ اٹھ کر چلے آئے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آنحضورﷺ کی ناراضگی کو بھانپ لیا اور حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر دریافت کیا یا رسول اللہﷺ وہ شخص مجھے برا بھلا کہہ رہا تھا اور جنابﷺ تشریف فرما تھے لیکن جب میں نے بھی اس کو کچھ جواب دیا تو آپﷺ ناراض ہو کر چلے آئے؟ حضور اقدسﷺ نے فرمایا اس وقت وہاں ایک فرشتہ موجود تھا جو تمہاری طرف سے اس کو جواب دے رہاتھا لیکن جب تو نے اس کو جواب دیا تو شیطان آ پہنچا، اس لئے میں شیطان کی موجودگی میں بیٹھنے کا نہیں تھا۔پھر آنحضورﷺ نے فرمایا، اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، تین باتیں ایسی ہیں کہ اس کے صحیح ہونے میں کوئی شک نہیں۔ ایک بات یہ ہے کہ جب کسی بندے پر کوئی ظلم ہو اور وہ اللہ کی رضا کے لئے خاموش رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کی مدد فرما کر اسے عزت بخشتے ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ جب کوئی شخص عطیہ کا دروازہ (کسی پر) کھولتا ہے اور اس سے اس کا مقصد صلہ رحمی ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اس (کے مال میں) کثرت و اضافہ فرماتے ہیں اور تیسری بات یہ ہے کہ جو شخص کسی کے سامنے دست سوال دراز کرتا ہے اور اس سے اس کا ارادہ مال بڑھانا ہو تو اللہ تعالیٰ اسکے مال میں مزید کمی کر دیتے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…