منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں پاکستانی کی انوکھی دھوکے بازی،بیٹھے بٹھائے ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر کمالئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا کی وفاقی عدالت نے پاکستانی اور برطانوی شہریت رکھنے والے ایک شخص کو دواں کی جعلسازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنا دی۔امریکی میڈیا کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے مصطفی حسن عارف نامی شخص نے انٹرنیٹ پر دوائیں بیچنا شروع کیں جن کے حوالے سے انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ان دواں سے الزائمر اور ایمفیزیما جیسی بیماریوں کا بھی علاج کیا جاسکتا ہے۔

37 سالہ مصطفی حسن عارف نے اس دھوکہ بازی سے 1500 ویب سائٹ کی مدد سے اپنی دوائیں بیچ کر ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر کمائے ہیں (تقریبا پاکستانی 1 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد) جبکہ دنیا بھر سے تقریبا 1 لاکھ سے زائد افراد ان کی اس جعلسازی کا شکار ہوئے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ویب سائٹس دعوی کرتی تھیں کہ یہ ادویات سیکڑوں بیماریوں کا علاج کرے گی، حالانہ ان بیماریوں میں ایسی بھی بیماریوں کے نام شامل تھے جو اب تک لاعلاج ہیں۔دستاویزات کے مطابق، ان ادویات کے اشتہارات میں صحتیابی کے جعلی امکانات، غلط طبی ریسرچ اور جعلی اسناد دکھائی گئیں تھیں۔دھوکہ دہی کے مرتکب ہونے پر امریکی وفاقی عدالت کی جانب سے مصطفی حسن عارف کو سزا سنائی گئی۔اس موقع پر قائم مقام امریکی اٹارنی جان جے فارلے نے مصطفی حسن عارف کے جرم کو قابل مذمت قرار دیا اور ان پر ایسے بیمار اور کمزور افراد جو نا قابل علاج بیماری کا علاج ڈھونڈنے کے لیے انٹر نیٹ کا رخ کرتے ہیں انہیں نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔قائم مقام امریکی اٹارنی جان جے فارلے نے مصطفی حسن عارف کے جرم کو قابل مذمت قرار دیا اور ان پر ایسے بیمار اور کمزور افراد جو نا قابل علاج بیماری کا علاج ڈھونڈنے کے لیے انٹر نیٹ کا رخ کرتے ہیں انہیں نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ امریکی وفاقی عدالت کی جانب سے مصطفی حسن عارف کو سزا سنائی



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…