جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب یمن میں ’ناگزیر اقدامات‘ کر سکتا ہے ،سعودی وزیر خارجہ

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ یمن میں عدم استحکام کا پرامن حل نہ نکالا گیا تو خلیجی ممالک یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف ’ناگزیر اقدامات‘ کر سکتے ہیں۔یہ ردعمل یمنی وزیرخارجہ ریاض یاسین کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے خلیجی عرب ریاستوں سے یمن میں مداخلت کریں اور حوثیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے نو فلائی زون قائم کریں۔سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے یمن میں ایرانی ’مداخلت‘ کی بھی مذمت کی ہے۔ شہزادہ سعود نے برطانوی سیکریٹری خارجہ فلپ ہموڈ کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ’بالکل خطے کے ممالک اور عرب دنیا خطے کو جارحیت سے بچانے کے لیے ناگزیر اقدامات کریں گے۔‘انھوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ ’فرقہ وارانہ تنازع کو بڑھاوا دینے‘ کی کوشش کر رہا ہے۔فلب ہموڈ کا کہنا تھا کہ ’ہم میں سے کوئی بھی فوجی کارروائی نہیں دیکھنا چاہتا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امریکہ سے بات چیت کر سکتے ہیں کہ وہ یمنی صدر ہادی کو دوبادہ بحال کرنے کے لیے کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…