اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدر نثار نے کہاہے کہ صولت مرزا کی پھانسی بلوچستان حکومت کی درخواست پر ہی موخر کی گئی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صولت مرزا کے ویڈیو بیان جاری ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے پھانسی موخر کروانے کی درخواست کی اور ایجنسیوں نے بھی اس بات کی تجویز دی کہ تحقیقات کیلئے پھانسی موخرہونی چاہئے ،جس کے پیش نظر صولت مر زا کی پھانسی 72گھنٹے کیلئے موخر کی گئی۔انہوں نے کہاکہ صولت مرزا کی پھانسی ان کے بیان کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے موخر کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔ اس سے قبل بلوچستان حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے کہ یہ ویڈیو بیان کہاں اور کیسے ریکارڈ کیا گیاہے پتا لگا یا جائے ۔ یاد رہے کہ وزیرپانی وبجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا تھاکہ صولت مرزا کی پھانسی ایم کیوایم کی جانب سے موخر کروائی گئی ہے ۔