ایک دن سیدہ فاطمۃ الزہراؓ اپنے والد گرامی حضورِ اقدسؐ کو ایامِ مرض وفات میں ملنے گئیں۔ جب بھی حضرت فاطمہؓ بارگاہِ نبویؐمیں حاضر ہوتیں تو آنحضرتؐ یہ ضرور پوچھتے کہ کیا علیؓ بھی آئے ہیں؟ جیسے حضورؐ کو ان سے کوئی ضروری کام درپیش ہو۔ اس بار بھی ایسا ہوا تو حضرت فاطمہؓ نے عرض کیا کہ نہیں۔۔۔ ابھی تک تو نہیں آئے۔ تھوڑی دیر کے بعد حضرت علیؓ تشریف لے آئے اور
حضور اکرمؐ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے۔ جو عورتیں اس وقت آنحضورؐ کے پاس بیٹھی تھیں باہر نکل کر دروازہ پر بیٹھ گئیں۔ ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ میں دروازہ کے قریب تھی کہ میں نے دیکھا کہ حضرت علیؓ حضورؐ پر جھک گئے اور حضورؐ سے سرگوشی کرنے لگے، پھر اسی روزنبی کریمؓ دنیا سے رخصت ہوئے، پس حضرت علیؓ ہی اس وقت رسول کریمؐ کے سب سے زیادہ قریب تھے۔