جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں آپریشن کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر جاتا ہے، وزیراعظم نواز شریف

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر کی صورت حال بہتر ہورہی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور گجرات سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو توانائی کا بحران ورثے میں ملا ہے جس کے خاتمے کے لئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 2017 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جہاں امن ملک کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے، شہر میں آپریشن شروع کرنے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے، ہم نے تمام جماعتوں سے اتفاق رائے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر کی صورت حال بہتر ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…