جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

گزشتہ سا ل امریکہ آنیوالے ساڑھے پانچ لاکھ افراد کہاں گئے؟امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے انکشاف پر کھلبلی مچ گئی

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری اعداد شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے سال ویزہ ختم ہونے پر ساڑھے پانچ لاکھ افراد واپس نہیں گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعداد و شمار کا نگریس کی ایک کمیٹی میں ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد واپس نہ جانے والوں یا تاخیر سے جانے والوں پر سماعت سے پہلے جاری کیے گئے ہیں۔ویزے کی قانونی مدت ختم ہونے کے بعد یہاں سے واپس نہیں گئے۔

امریکہ میں تفریح، تعلیم یا کاروبار کی غرض سے آنے والے افراد کو اپنے ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد واپس جانا ہوتا ہے لیکن پچھلے سال لاکھوں افراد ویزے کی قانونی مدت ختم ہونے کے بعد یہاں سے واپس نہیں گئے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر 2015 سے 30 ستمبر 2016 کے درمیان دنیا بھر سے تقربیا 5 کروڑ افراد امریکہ آئے تھے۔محکمے کا کہنا ہے کہ ان میں سے تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ لوگ اپنے ویزے کی معیار ختم ہونے کے بعد واپس نہیں گئے۔ یہ کل تعداد کا لگ بھگ ایک فی صد ہے۔ انہوں نے امریکہ میں اپنے قیام کی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے درخواست بھی نہیں دی۔ جیسا کہ سیاح کے طور پر آنے والے بعض افراد پناہ حاصل کرنے کی درخواست دیتے ہیں۔یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ملک میں داخلے اور اخراج سے متعلق مالیاتی سال 2016 کی رپورٹ جاری کی ہے۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مالی سال 2015 کے اختتام پر امریکہ سے واپس نہ جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار کے قریب تھی۔ لیکن ان اعداد و شمار پر نظر ثانی اور دوسرے محکموں سے جانچ پڑتال کے بعد پچھلے سال جون میں ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بتایا تھا کہ ویزے کی معیاد ختم ہو جانے کے بعد امریکہ میں ہی رہ جانے والوں کی حقیقی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ویزے کی معیاد سے زیادہ عرصے تک امریکہ میں قیام کرنے والے زیادہ تر سیاحوں کا تعلق برطانیہ سے تھا۔ جب سے زیادہ مدت تک قیام کرنے والوں میں طالب علم بھی شامل تھے ۔ ان کی تعداد 41 ہزار کے لگ بھگ تھی۔یہ اعداد و شمار کا نگریس کی ایک کمیٹی میں ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد واپس نہ جانے والوں یا تاخیر سے جانے والوں پر سماعت سے پہلے جاری کیے گئے ہیں۔امریکہ کے سیکیورٹی حکام نے ابھی تک ملک میں آمد اور اخراج کا بائیومیٹرک سسٹم مکمل طور پر نافذ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں ویزے کی مدت سے زیادہ رکنے کے اعداد و شمار اکھٹے کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔ تاہم ہوم لینڈ سیکیورٹی جلد ہی امریکہ سے واپس جانے والوں کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا کام شروع کررہی ہے جس سے آمد اور اخراج کا ریکارڈ رکھنا آسان ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…