جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر گھمانے والا بھارتی فوجی تو آپ کو یاد ہوگا

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کو جیپ سے باندھ کر ڈھال بنانے والے فوج کے میجر نیتن گوگوئی کو سراہتے ہوئے خصوصی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کرنے والے نوجوان کو ڈھال بننے کیلئے جیپ سے باندھنے والے میجر گوگوئی کو چیف آف آرمی اسٹاف نے علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشنز میں مستقل کوششوں پر ایوارڈ سے نوازا۔

بھارتی آرمی کے جنرل بپن راوت نے رائفل برانچ کے میجر گوگوئی کو کمنڈیشن کارڈ سے نوازا۔یاد رہے کہ 9 اپریل کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج کی جیپ کے بونٹ سے باندھ کر گشت کیا جارہا تھا۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گاں چل کے رہائشی 26 سالہ فاروق احمد ڈار نے کہا تھا کہ وہ اس دن اپنے گھر سے جلد ہی نکل گئے تھے تاکہ مقامی اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن میں جلد پہنچ سکیں جہاں انتخابات جاری تھے۔انہیں نیتن گوگوئی نے اپنی جیپ سے باندھ کر 10 کلو میٹر تک گشت کیا اور اس رات جب وہ گھر واپس آئے تو ان کا الٹا ہاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔انہوں نے اس دن کا مکمل احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے بعد وہ 20 کلومیٹر دور واقع اپنی بہن گھر پر ہونے والے تعزیتی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوئے تو اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچنے سے چند کلو میٹر قبل انہیں میجر کی زیر قیادت گشت پر مامور بھارتی فوج نے روک لیا۔فاروق نے مزید بتایا کہ شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد انہوں نے سوال کیا کہ تم اپنے گھر سے اتنی دور کیا کر رہے ہو۔ اس کے بعد انہوں نے مارنا شروع کردیا اور پتھرا کا الزام عائد کیا حالانکہ اس دن جب انہیں روکا گیا تھا تو علاقے میں کوئی بھی گڑبڑ نہیں تھی۔

فاروق نے بتایا کہ انہیں 20 منٹ تک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی سے باندھ کر 10 سے 20 گاں میں گھمایا گیا جہاں اس کے سینے پر ایک کاغذ چسپاں کر دیا کہ اس نے پتھرا کیا تھا۔کشمیری نوجوان نے بتایا کہ اس دن شام چار بجے بھارتی فوجی سینٹرل ریزرو پیرا ملٹری فورس کیمپ میں لے گئے اور وہاں بھی انہیں باندھے رکھا جبکہ پانی بھی نہیں پلایا گیا، اس کے بعد رات آٹھ بجے انہیں چھوڑ دیا گیا۔

اس واقعے کی بھارت سمیت دنیا بھر میں شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی فوج نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کردیا تھا۔کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اس حوالے سے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر لکھا، ‘انسانی ڈھال بنائے جانے کی ویڈیو کے معاملے پر بیرواہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبلمقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا، ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو خبردار کیا جارہا ہے کہ جیپ کی جانب پھینکے گئے تمام پتھر اس نوجوان کی قسمت بنیں گے، معاملے کی فوری کارروائی ہونی چاہیئے اور اس معاملے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جانا چاہیئے۔

نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتہا پسند حکومت کے اقتدار میں آتے ہیں بھارت میں مجموعی طور پر انتہا پسندی کی ایک نئی لہر کا آغاز ہوا ہے اور کشمیر میں بھی بھارتی فوج ہر گزرتے دن کے ساتھ تشدد کے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

حال ہی میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی مصنفہ و سماجی کارکن اروندھتی رائے نے اس ویڈیو کے اوپر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت کشمیر میں 7 کے بجائے 70 لاکھ فوج بھی تعینات کر دے، تب بھی اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔

اس پر حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی اور مشہور اداکار پاریش راول نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پتھرا کرنے والے کے بجائے اروندھتی رائے کو جیپ سے باندھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…