اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

یہ عورت صحیح کہتی ہے، عمرؓ سے خطاء ہو گئی

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھے اور لوگوں کے ایک کثیر مجمع سے مخاطب ہو کر فرمایا ’’لوگو! عورت کے مہر زیادہ نہ باندھو (آئندہ) مجھے کسی کے متعلق یہ خبر نہ پہنچے کہ اس نے اس مقدار سے زیادہ مہر دیا ہے۔ جس مقدار میں رسول کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے مہر دیا یا اس کی طرف بھیجا گیا ہے۔

اِلاّ یہ کہ میں اس سے زیادہ مقدار بیت المال میں مقرر کروں۔ یہ فرما کر منبر سے نیچے اتر آئے۔ راستہ میں ایک قریش کی عورت نے آپ رضی اللہ عنہ کو روک لیا اور کہنے لگی۔ اے امیر المومنین! یہ بتائیے! اللہ کی کتاب (قرآن) اتباع کی زیادہ حقدار ہے یا آپ رضی اللہ عنہ کی بات؟ آپؓ نے فرمایا کہ اللہ کی کتاب ہی اتباع کی زیادہ حق دار ہے لیکن ہوا کیا ہے؟ وہ کہنے لگی ’’آپ رضی اللہ عنہ نے ابھی ابھی لوگوں کو عورتوں کا زیادہ مہر باندھنے سے منع کیا ہے، حالانکہ اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے ’’اور اگر تم بجائے ایک بی بی کے دوسری بی بی کرنا چاہو اور تم اس ایک کو انبار کا مال دے چکے ہو تو تم اس میں سے کچھ بھی مت لو (النساء20:)‘‘حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہر ایک عمر سے زیادہ فقیہ ہے۔ پھر واپس منبر کی طرف تشریف لے گئے اور لوگوں سے فرمایا کہ میں نے تمہیں عورتوں کا مہر مقررہ مقدار سے زیادہ باندھنے سے منع کیا تھا لیکن اب حکم یہ ہے کہ ہر شخص جیسے چاہے اپنے مال میں تصرف کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…