بیجنگ(آئی این پی)چین اور روس کا سپر جیٹ C-929بنانے کا مشترکہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے،سپر جیٹ C-929 طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا مقابلہ کرے گا،یہ دونوں طیارے حجم اور استعمال کی وسیع رینج میں یکساں صلاحیت کے حامل اور کم خرچ ہیں، اس سپر جیٹ کی رفتار 12000کلومیٹر اور سیٹوں کی تعداد 280رکھی گئی ہے۔ چینی میڈیا میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق
چیئر مین سی او ایم آئی سی زوہانگ لانگ نے بتایا کہ چین اور روس کا سپر جیٹ C-929بنانے کا مشترکہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔سپر جیٹ C-929 طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا مقابلہ کرے گا۔یہ دونوں طیارے حجم اور استعمال کی وسیع رینج میں یکساں صلاحیت کے حامل اور کم خرچ ہیں ۔چین کی سویلین ہوائی جہاز کی صنعت اور روس کی ریاست ہائے متحدہ ہوائی جہاز کارپوریشن کے مابین وسیع رینج طیاروں کی مشترکہ تیاری کے حوالے سے جون 2016میں معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ معاہدے کے مطابق روس کی یو اے سی کمپنی سب سے زیادہ جدیدایویونکس ٹیکنالوجی اور جدید ترین ونگ فراہم کرے گااور چینی کمپنی (سی او ایم آئی سی (طیارے کی جسمانی ساخت کی تعمیر کا کام کرے گی،اس سپر جیٹ کی رفتار 12000کلومیٹر اور سیٹوں کی تعداد 280رکھی گئی ہے ، دونوں کمپنیوں کے مابین اس قسم کے طیاروں کی ایک سیریز کی تیاری کے معاہدے ہوئے ہیںمعاہدے کے مطابق روس کی یو اے سی کمپنی سب سے زیادہ جدیدایویونکس ٹیکنالوجی اور جدید ترین ونگ فراہم کرے گااور چینی کمپنی (سی او ایم آئی سی (طیارے کی جسمانی ساخت کی تعمیر کا کام کرے گی،اس سپر جیٹ کی رفتار 12000کلومیٹر اور سیٹوں کی تعداد 280رکھی گئی ہے ، دونوں کمپنیوں کے مابین اس قسم کے طیاروں کی ایک سیریز کی تیاری کے معاہدے ہوئے ہیںاوریہ معاہدے جلد سامنے لائیں جائیں گے۔