اسلام آباد ( آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے فوج کے سپہ سالاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشارہ یہی مل رہا ہے کہ ڈان لیکس ایشو پر بات کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے۔ تحریک سے وابستہ پی ٹی آئی کے سوشل کارکنان سے معلومات لینے کے بعد ایف آئی اے انہیں فارغ کردے۔
وہ پیر کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں گرفتار پی ٹی آئی کے سوشل کارکنان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بچوں کو ایف ائی اے ہیڈکوارٹر تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے جن میں کچھ کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے۔بچوں نے کہا ہے کہ وہ محب وطن ہیں اور انہوں نے کسی ادارے یا شخص کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کہا ہے فوج کا احترام کریں۔ ہم فوج کا احترام کرتے ہیں۔یہ ملک ہمارا ہے اور ہم فوج کی سپہ سالاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بچوں کے والدین کو تسلی دی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے نوجوان کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ اداروں کے کام میں رکاوٹ بنیں۔. شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آئین کہا ہے فوج کا احترام کریں۔ ہم فوج کا احترام کرتے ہیں۔یہ ملک ہمارا ہے اور ہم فوج کی سپہ سالاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بچوں کے والدین کو تسلی دی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے نوجوان کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ اداروں کے کام میں رکاوٹ بنیں،اس موقع پرانہوں نے بچوں کے والدین کو تسلی دی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔