پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

امریکہ ٹھنڈا ہوگیا،شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیونسٹ ملک کو ایسے تجربات سے باز رکھنے کی خاطر اقتصادی اور سفارتی دباؤ دینے کا عمل جاری رہے گا۔ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر ردعمل کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ اس کمیونسٹ ملک کو ایسے تجربات سے باز رکھنے کی خاطر اقتصادی اور سفارتی دبا دینے کا عمل جاری رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر ردعمل کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ اس کمیونسٹ ملک کو ایسے تجربات سے باز رکھنے کی خاطر اقتصادی اور سفارتی دبا دینے کا عمل جاری رہے گا۔شمالی کوریا کی جانب سے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے چیفس آف سٹاف کے مطابق یہ تجربہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے جنوب میں کیا گیا اور اس میزائل نے مشرق کی جانب تقریبا 500 کلومیٹر کا سفر کیا تاہم اس بارے میں انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔رواں برس کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا دسواں تجربہ ہے۔ 2016 میں پیونگ یانگ حکومت نے کل بارہ میزائل تجربے کیے تھے۔دریں اثناء کمیونسٹ ملک شمالی کوریا نے پیر کو درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے والے بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کر دی ۔ شمالی کوریائی نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق ملکی لیڈر کِم جونگ ان میزائل ٹیسٹ کے وقت موجود تھے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اِس ٹیسٹ کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر نے اس بیلیسٹک میزائل کو مختلف مقامات پر نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ اس تجربے کے بعد امریکا اور جاپان نے شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ابھی تک شمالی کوریا نے اپنی جوہری ہتھیار سازی اور میزائل پروگرام پر عالمی تشویش کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ اس ضمن میں اس نے اپنے حلیف ملک چین کی ہدایت کو بھی اہمیت نہیں دی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…