پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت’ ’ریمبو‘‘ کے کردارکو تباہ نہ کرے‘ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکارسیلویسٹر اسٹالون

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)بالی ووڈ دوسرے ملکوں کی فلمیں چوری کر کے انہیں اپنے ملک کا ثقافتی رنگ دے کر لوگوں کے سامنے پیش کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔حال ہی میں ایک خبر منظر عام پر آئی جس کے مطابق آج سے 3 دہائی قبل 1982 میں بننے والی ہولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ریمبو‘ کا ہندی ورژن بنایا جائے گا،

جس میں ہیروپنتی ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف ’ریمبو‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔اس خبر نے ہولی وڈ کے دروازے پر دستک دی تو فلم ’ریمبو‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اور خود ریمبو کے نام سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ’سیلویسٹر اسٹالون‘ نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں سیلویسٹر اسٹالون نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں یہ پڑھا ہے کہ بھارت ’ریمبو‘ کا ری میک بنانے جارہا ہے، یہ ایک عظیم کردار ہے، میں امید کرتا ہوں کہ بھارت ’ریمبو‘ کو تباہ و برباد نہیں کرے گا۔اسٹالون کابیان تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے ٹائیگر شروف کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے جب نئے آنے والے فنکاروں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ فلم ’ریمبو‘ کے مالک نہیں ہیں کیونکہ یہ فلم امریکی فلم ساز کمپنی ملینیم کی ملکیت ہے۔خیال رہے کہ 1982 میں بننے والی فلم ریمبو بھی امریکی فوجیوں کی کہانی پر مبنی ہے، جو ویتنام جنگ میں خطرات سے لڑتے نظر آتے ہیں۔ہولی وڈ کی ریمبو میں مرکزی کردار سیلویسٹر اسٹالون نے ادا کیا تھا، جب کہ ہندی ورژن میں ٹائیگر شروف نظر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…