لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عروج وزوال توہرشخص پرآتے ہیں اوریہ بھی زندگی کاایک حصہ ہیں جس کی وجہ سے کئی اہم شخصیات ایسے کام کرنے پرمجبورہوجاتی ہیں جن کے بارے میں انہوں نے سوچاتک نہیں ہوتاجبکہ کچھ ایسے لوگ بڑے بڑے عہدوں اورمشہورشخصیات بن جاتی ہیں کہ جن کاانہوں نے زندگی میں تصوربھی نہیں کیاہوتا۔انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ دولت اورشہرت کمائے اوراس کےلئے وہ زندگی بھرتگ ودومیں لگارہتاہے ۔
اس طرح کی ایک مثال پاکستانی شوبزانڈسٹری کے ستارے شاہد کی ہے جنہوں نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھویالیکن اب وہ اپنے اورگھروالوں کے کھانے پینے اوردیگرضروریات کےلئے لوگوں کے گھروں میں پینٹ کاکام کرتے ہیں ۔اس حوالے سے شاہد نے ایک نجی ٹی وی کوبتایاکہ انہوں نے 10سال قبل اپنے گھرکوچھوڑدیاتھااوریہ سوچ کرگھرکوچھوڑاتھاکہ میں بھی ایک دن بہت بڑانام بن جائوں گااورمیں شوبزمیں آگیالیکن قسمت نے جلد ہی ساتھ دیکرساتھ چھوڑیااوراب اورکام کےلئے کراچی ،پشاور،اسلام آبا د اور لاہور تک کا سفر بھی کیا کہ شاید مجھے کوئی کام مل جائے مگر ایسا نہ ہو سکا،میں اس حالت میں اپنے گھر بھی نہیں جا سکتا۔شاہد جن کاتعلق ٹی ٹی سنگھ سے ہے نے بتایاکہ میرے ساتھ یہ ظلم کیاجارہاہے کہ بہت سارے ڈرامہ ساز اور فلم ساز میرے جذبات کو یہ کہ کر روند دیتے ہیں کہ تم ہمارے گھر کا پینٹ کر دو ہم اس کے بدلے کام دے دیں گئے۔ شاہد نے کہاکہ میں دن میں ایک دفعہ کھانا کھاتا ہوں اور سڑکوں پر سوتا ہوں،لیکن اس کے باوجود مجھے یقین ہے کچھ بہتر ہو جائے گا اور مجھ سے پہلے بہت سارے سپر سٹار ایسے دن دیکھ چکے ہیںاورمیرے یہ دن بھی نہیں رہیں گے اورمیں بھی ابھی امیدکرتاہوں کہ ایک دن میرے لئے بڑی خوشی کی خبرضرورآئے گی ۔اوراسی امیدپرابھی تک کام کررہاہوں اورامیدکادامن کبھی نہیں چھوڑا۔