لاہور ( این این آئی) سعودی عرب سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ، مزید 50پاکستانی لاہور پہنچ گئے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب
سے ڈی پورٹ 50پاکستانی جدہ سے سعودی ائیر لائن ایس وی 3772کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے نے تمام پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔