جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ حل،وزارت داخلہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اورفاٹا میں امن وامان اوربلاک شناختی کارڈکی بحالی سمیت دیگرمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئرامیر مقام، قومی اسمبلی میں فاٹاکے پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی، صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ اور دیگررہنمابھی اس موقع پر موجودتھے۔وفاقی وزیرداخلہ نے اس موقع پر گورنرکو بتایاکہ اب شناختی کارڈ بلاک نہیں ہوگا بلکہ نوٹس جاری کیاجائیگا اور 1,79000 شناختی کارڈز کو 60 دن کیلئے بحال کیاگیاہے جبکہ 35 ہزار 85 شناختی کارڈ بلا ک کئے گئے ہیں۔ 1 لاکھ 74 ہزار 184 شناختی کارڈز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگرکسی کے پاس1978 سے پہلے کاڈومیسائل یازمین کی ملکیت یاکوئی مناسب دستاویزہوگی توانہیں شاختی کارڈ جاری کیاجائیگا اور 1990 سے پہلے خاندان میں کوئی سرکاری ملازمت پرتھا توبھی ان کو شناختی کارڈ جاری کیاجائیگا۔ وفاقی وزیر نے مزیدکہاکہ رمضان کے فوراً بعد دیگروفاقی وزراء کے ساتھ صوبے کا دورہ کریں گے تاکہ صوبے میں مزید ضروریات اور امن وامان کویقینی بنایاجائے۔اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے قبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور امن وامان کی صورتحال انہیں آگاہ کیا اور بلاک شناختی کارڈ بحال کرنے پروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے کرداراور اور نئے شاختی کارڈ جاری کرنے کیلئے حکومتی حکمت عملی کوسراہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…