کیلی فورنیا(این این آئی)امریکا کی مسجد میں نمازیوں کی امام عورت کی متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آج سے دس برس پہلے جب رابعہ نے اسلام قبول کیا تو اْس نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ مرد کے برابر عورت کی نماز ممکن ہو سکتی ہے۔ تاہم اب وہ کیلیفورنیا میں مسجد قلبِ مریم میں خود عورتوں اور مردوں کی باجماعت نماز کی امامت کرتی ہے۔یہ بات معروف ہے کہ اسلام میں
مرد اور خواتین علاحدہ نمازیں ادا کرتے ہیں۔ خواہ وہ کافی فاصلے سے ہوں یا پھر خواتین نماز کی جگہ مردوں کے پیچھے ہوں۔رابعہ نے اسلام اور میسحیت کی مشترکہ علامت کے طور پر برکلے میں اپنی قائم کردہ مسجد کو یہ نام دیا۔رابعہ کا کہناتھا کہ وہ اسلامی رواج اور اقدار کو مانتی ہے مگر وہ یہ نہیں چاہتی کہ امام کسی علاحدہ کمرے میں ہو۔اگرچہ عبادت کا یہ طریقہ مسلمانوں کی اکثریت کے لیے ناقابلِ قبول ہے تاہم مسجد میں آنے والوں کے نزدیک وہ اس غیر روایتی طریقے کے ذریعے اللہ کے قریب ہو رہے ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی ہے ۔