چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)چمن میں افغان فورسزکی گولہ باری کے بعد ایک مرتبہ پھرسرحدی دیہات کلی لقمان اورکلی جہانگیرمیں مردم شماری کادوبارہ آغازہوگیاہے ۔سیکیورٹی حکام کے مطابق تین روز میں مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ، مردم شماری کیلئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی ہے تاہم دیگر متاثرہ افراد بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔جبکہ اس سے قبل کلی لقمان اور
کلی جہانگیرمیں5مئی کو افغان شیلنگ کے بعد مردم شماری روک کر دونوں علاقے مکینوں سے خالی کرالیے گئے تھے ۔یاد رہے مردم شماری کے دوران افغانستان نےپاکستان کے سرحدی دیہات پر گولہ باری شروع کر دی تھی جس سے دس افراد شہید ہو گئے تھے،جواب میں پاک فوج نے افغانستان کی چار پوسٹیں تباہ کر دیں تھیں۔ کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہواتھا۔