پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صولت مرزا کی پھانسی میں مزید توسیع کے احکام ابھی تک موصول نہیں ہوئے،سیکریٹری داخلہ بلوچستان

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ میں مزید توسیع کے حوالے سے کوئی احکام ابھی تک موصول نہیں ہوئے، نئے بلیک وارنٹ ملتے ہی اس پر عملدرامد کیا جائیگا۔کوئٹہ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ میں مزید توسیع، ان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے یا نئی تحقیقاتی ٹیم بنائے جانے کے حوالے سے ابھی تک کوئی احکام نہیں ملے۔ مچھ جیل حکام نے پھانسی کے نئے بلیک وارنٹ کے اجرا کیلیے انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت کو مراسلہ لکھا ہے جس پر فیصلہ ا ج یا کل ہوجائیگا۔ انھوں نے کہا کہ صولت مرزا کے مچھ جیل میں وڈیو انٹرویو کی تحقیقات کیلیے ا ئی جی جیل کو احکام دے دیے ہیں، ایک دو روز میں تحقیقات کمیٹی اپنا کام شروع کردے گی۔ کوئٹہ میں شہیدکیے گئے3 صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو مل گئی ہے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کاکہناہے کہ صولت مرزا مکمل صحت مند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…