لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوشن سے متعلق فیصلے پر عالمی عدالت انصاف کی جانبداری کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ داخلی سلامتی کے معاملات پر کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ماضی میں امریکہ بھی سزائے موت روکنے کے تین فیصلوں کو مسترد کر چکا ہے۔ عالمی عدالت نے پیراگوئے، جرمنی اور میکسکو کے شہریوں کی پھانسی روکنے کے احکامات دیئے تھے۔ یہ مقدمات 1998ء سے 2003ء کے درمیان سنے گئے۔ تاہم امریکہ نے کسی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔