پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

بڑا آدمی وہ ہے جو

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مشہور بادشاہ شیر شاہ سوری  کے اوقات و معمولات کی فہرست اگر ملاحظہ کی جائے تو ایک عام انسان یہ بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ اس زمانے کے متوسط درجے کے مشغول آدمی کے لیے بھی ان کا التزام مشکل ہے، چہ جائیکہ اس مصروف ترین بادشاہ کے لیے جس کو پانچ برس کی مدت میں ایک صدی کا کام کرنا تھا اور جس کو بظاہر اپنی انتظامی و سیاسی مشغولیت سے ایک لمحہ کی فرصت نہیں ہونی چاہئے تھی۔

شیر شاہ سوری تہائی رات ہوتی کہ بیدار ہو جاتا، غسل کرتا اور نوافل پڑھتا، نماز فجر سے پہلے اوراد ختم کر لیتا، پھر مختلف صیغوں کے حسابات دیکھتا اور دن کے اہم کاموں کے متعلق حکام و اہل کاران سلطنت کو ہدایت دیتا اور روزانہ کا نظام عمل بتلاتا کہ دن کو سوالات سے اس کو پریشان نہ کریں،ان سب سے فارغ ہو کر نماز فجر کے لیے وضو کرتا اور جماعت کے ساتھ نماز فجر پڑھتا۔ پھر ا ذکار و اوراد میں مشغول ہو جاتا۔اتنے میں حکام سلام کے لیے حاضر ہوتے، بادشاہ نماز اشراق سے فارغ ہو کر لوگوں کی ضروریات معلوم کرتا اور گھوڑے، علاقے، جاگیریں اور مال جس کو جیسی ضرورت ہوتی، دیتا۔ پھر اہل مقدمہ اور داد خواہوں کی طرف متوجہ ہوتا اور ان کی دادرسی اور حاجت براری کرتا۔ پھر افواج شاہی اور اسلحہ کا معائنہ کرتا اور فوج کے لیے امیدواروں کی قابلیت کا اندازہ کرکے ان کے تقرر کا حکم دیتا۔اس کے بعد ملک کی روزانہ آمدنی اور مالیہ کا معائنہ کرتا، پھر ارکان سلطنت ، امراء اور سلطنتوں کے سفراء اور وکلاء حاضر ہوتے،ان سے گفتگو کرتا، پھر حکام اور اہل کاروں کی عرضیاں گزرتیں، ان کی سماعت کرتا اور حکم لکھواتا، دوپہر کا کھانا تناول کرتا۔ علمائے و مشائخ بھی دستر خوان پر ہوتے، پھر ظہر کی نماز تک دو گھنٹے اپنے ذاتی کام انجام دیتا اور قیلولہ کرتا، پھر ظہر کی نماز جماعت سے پڑھتا، اس کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرتا۔ اس سے فارغ ہو کر پھر امور سلطنت میں مشغول ہو جاتا۔ سفر و حضر میں اس نظام الاوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی تھی، کہا کرتاتھاکہ بڑا آدمی وہ ہے جو اپنا پورا وقت ضروری کام میں صرف کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…