منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

یمن طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ

datetime 23  مارچ‬‮  2015 |

نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن نے خبردار کیا ہے کہ شام، عراق اور لیبیا کی طرح یمن بھی تیزی سے طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔یمن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جمال بونیمور کا کہنا تھا کہ یہ خام خیالی ہے کہ حوثی باغی پورے ملک کو کنٹرول کر سکتے ہیں جب کہ یمنی صدر عبدالربوہ منصور ہادی بھی ایسی فوج جمع نہیں کر سکتے جو اقتدار کے دوبارہ حصول کے لیے ان کی مدد کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن بھی شام، عراق اور لیبیا کی طرح ایک طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی حوثی باغیوں، القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک سیکٹروں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…