جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’پاک فوج نے کسے پھانسی پر لٹکا دیا‘‘

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ چار مزید خطرناک دہشتگردوں کو بدھ کو پھانسی دیدی گئی ۔چاروں دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے قتل ٗ تعلیمی اداروں کی تباہی ٗ مسلح افواج اور قانون نافذ کر نے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔دہشتگردوں کو خیبر پختون خوا کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی تمام دہشتگردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے تھے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے پھانسی پانے والے دہشتگردوں کی جاری کی گئی

تفصیلات کے مطابق احمد علی ولد بخت کرم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن تھا وہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کر نے والے داروں پر حملوں اور ایک تعلیمی ادارے کو تباہ کر نے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں فوجیوں اور شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور زخمی بھی ہوئے اس کے قبضے سے آتشین اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی ۔دوسرا دہشتگرد اصغر خان ولد عزیز الرحمن بھی  کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن تھا وہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کر نے والے داروں اور ایک تعلیمی ادار ہ کو تباہ کر نے میںملوث تھا جس کے نتیجے میں فوجیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور زخمی بھی ہوئے اس کے قبضے سے آتشین اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی۔تیسرا دہشتگرد ہارون الرشید ولد میاں سید عثمان بھی  کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن تھا وہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کر نے والے داروں پر حملوں اور ایک تعلیمی ادارے کو تباہ کر نے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں فوجیوں اور شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور زخمی بھی ہوئے اس کے قبضے سے آتشین اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی۔

چوتھا دہشتگرد گل رحمن ولد زرین بھی  کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن تھا وہ پاکستان کی مسلح افواج پر حملے  میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری اور ایک فوجی کی جان ضائع ہوئی اس کے قبضے سے  دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…