پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

بدعت کا ارتکاب ڈاکو بھی نہیں کرتا

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور مالکی عالم ابن ماجشون کے پاس ان کا ایک ساتھی آ کر کہنے لگا، اے ابو مروان! آج ایک عجیب قصہ پیش آیا، میں جنگل میں واقع اپنے باغ کی طرف جانے کے لئے نکلا کہ اچانک ایک شخص میرے سامنے آ دھمکا اور کہنے لگا ’’اپنے کپڑے اتار دو‘‘ میں نے کہا کیوں؟ کہنے لگا ’’اس لئے کہ میں تمہارا بھائی ہوں اور میں ننگا ہوں‘‘

میں نے کہا ’’یہ کیسی بھائی بندی ہے؟‘‘ کہنے لگا ’’تم ایک مدت تک ان کپڑوں کو پہنچ چکے ہو، اب میری باری ہے‘‘۔ میں نے کہا ’’کیا تم مجھے برہنہ کرنا چاہتے ہو؟‘‘ کہنے لگا ’’میں امام مالکؒ سے روایت پہنچی ہے کہ برہنہ حالت میں غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں اور آپ غسل کرنے جا رہے ہیں‘‘۔ میں نے کہا ’’تم مجھے لوگوں کے سامنے برہنہ کرنا چاہتے ہو؟‘‘ کہنے لگا ’’اگر یہاں کسی کے آنے کا امکان ہوتا تو میں اس طرح تمہارے گلے نہ پڑتا‘‘۔ میں نے کہا ’’اچھا مجھے باغ میں تو جانے دو میں تمہارے لئے کپڑے بھجواتا ہوں‘‘ کہنے لگا ’’ہرگز نہیں، کیا تم اپنے غلاموں کو بھیج کر مجھے گرفتار کروانا چاہتے ہو؟‘‘ میں نے کہا ’’میں قسم کھاتا ہوں‘‘ وہ کہنے لگا تمہاری قسم کسی ڈاکو کے لئے باعث اطمینان نہیں بن سکتی۔ میں نے قسم کھا کر کہا کہ میں ضرور بھیجوں گا اور اپنی خوشی سے بھیجوں گا وہ کچھ دیر خاموش رہا پھر بولا، میں نے عہد رسالت سے لے کر آج تک کے ڈاکوؤں کے بارے میں بڑی سوچ بچار کی مگر مجھے ایسا کوئی ڈاکو نہیں ملا جس نے ادھار کا معاملہ کیا ہو لہٰذا میں نہیں چاہتا کہ میں اس بدعت کا ارتکاب کروں‘‘۔ اس کی یہ دلیل سن کر بادل نخواستہ میں نے کپڑے اتار کر اس کے حوالے کر دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…