احمد بن ابی غالب چھٹی صدی ہجری کے بزرگ ہیں، لوگ ان کے پاس دعا کے لئے عموماً حاضر ہوتے تھے، ایک مرتبہ کوئی صاحب ان کی خدمت میں آئے اور کسی چیز کے متعلق کہا کہ ’’آپ فلاں صاحب سے میرے لئے وہ چیز مانگ لیجئے‘‘ احمد فرمانے لگے ’’میرے بھائی! میرے ساتھ کھڑے ہو جائیے، دونوں دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ ہی سے کیوں نہ مانگ لیں، کھلا در چھوڑ کر بند دروازے کا رخ کیوں کیا جائے‘‘۔