منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

اس کی قیمت نہ لوں گا

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس کا نام فلیمنگ تھا اور وہ ایک غریب سکاٹش(سکاٹ لینڈ کا رہنے والا) کسان تھا۔ ایک دن جب وہ اپنے گھر میں کام کر رہا تھا تو اسے اپنے گھر کے قریب موجود دلدل میں سے مدد کی پکار سنائی دی۔ وہ دلدل کی طرف بھاگا۔ وہاں ایک خوفزدہ لڑکا کمر تک دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔ وہ چیخ رہا تھا اور دلدل سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کسان فلیمنگ نے اس لڑکے کو اس خوفناک موت کے چنگل سے نکال لیا۔

اگلے دن ایک بہت خوبصورت بگھی کسان کے دروازے پر رکی اور ایک بہت مہذب اور امیر آدمی اس سے اترا۔ اس نے بتایا کہ وہ اس بچے کا باپ ہے جسے گزشتہ روز فلیمنگ نے بچایا تھا۔امیر آدمی نے کسان فلیمنگ سے کہا”تم نے میرے بیٹے کی جان بچائی ہے، میں تمہیں اس کا بدلہ دینا چاہتا ہوں”کسان فلیمنگ نے جواب دیا۔”نہیں میں نے جو کچھ کیا ہے میں اس کی قیمت نہ لوں گا”۔اس وقت کسان فلیمنگ کا اپنا بیٹا بھی ان کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔امیر آدمی نے کسان سے پوچھا۔”کیا یہ آپ کا بیٹا ہے؟”کسان نے جواب دیا۔”جی ہاں”امیرآدمی نے کہا۔”میں آپ سے ایک ڈیل (معاہدہ) کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کے بچے کو اپنے بیٹے کے برابر تعلیم دلوا دوں۔ اگر اس میں اپنے باپ کی کوئی خوبی موجود ہوئی تو مجھے یقین ہے ایک دن یہ اس مقام پر پہنچ جائے گا جہاں ہم دونوں اس پر فخر کریں گے”اور اس بچے نے ایسا ہی کیا جیسی اس سے توقع تھی۔کسان فلیمنگ کے بیٹے نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی اور سینٹ میری ہسپتال میڈیکل سکول لندن سے گریجویٹ کیا۔ اور پھر اس نے کے بعد وہ دنیا میں ایک شہرہ آفاق سائنسدان سر الیگزنڈر فلیمنگ کے نام سے مشہور ہوا جس کی بہت بڑی ایجاد پنسلین تھی۔کئی سالوں کے بعد امیر آدمی کے اسی بیٹے کو (جس کو کسان فلیمنگ نے دلدل سے بچایا تھا) نمونیا ہو گیا۔ اور اس کی جان پنسلین نے بچائی۔اس امیر آدمی کا نام تھالارڈ رینڈولف چرچل اور اس کے بیٹے کا نام تھاسر ونسٹن چرچل(سابق وزیر اعظم برطانیہ اور انگریزی ادب کا ایک بڑا نام)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…