سیالکوٹ (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما عمر ڈار سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں
جلد عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف سیالکوٹ کی قیادت کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ٹکٹوں کا فیصلہ وقت آنے پر پارٹی قیادت کریگی۔ وہ جو بھی فیصلہ کرے گی۔ مجھے قبول ہوگا۔ اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ پارٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔ وہ میرے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کریگی۔