اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ایف بی آرحکام نے ماڈل آیان علی کی جانب سے دوران تفتیش 5لاکھ ڈالر کی رقم پلاٹ کی فروخت سے حاصل ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ۔منی لانڈرنگ کیس سے چھٹکارا ملنے کے بعد ٹیکس چوری کامقدمہ تیار کر لیا گیاایف بی آر کے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والی معروف ماڈل گرل آیان علی سے دوران تفتیش بتایا تھا کہ 5لاکھ ڈالر کی رقم پلاٹ فروخت کرکے حاصل کی تھی اور یہ میری زاتی رقم ہے جس کے بعد ایف بی آر حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوے ہا و سنگ سو سا ئٹی کو نوٹسز جاری کر دئیے کہ واقعی آیان علی کا بیان حقیقت پر مبنی ہے یا نہیں اور اس رقم پر ٹیکس بھی ادا کی گئی تھی ایف بی آر حکا م نے ماڈل آیان علی کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ بھی تیار کر لیا ہے اور امکان ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد ٹیکس چوری کامقدمہ درج کیا جائے گا۔