جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوش یادو کیس،پاکستان اب بہت جلد کلبھوشن کو پھانسی پر لٹکا دے گا کیونکہ ۔۔۔!بھارتی میڈیااپنی ہی حکومت پر ٹوٹ پڑا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف بھارتی حکومت کی درخواست پر ٹھوس پاکستانی موقف نے بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلوا دیں،بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتا رہا اور عالمی عدالت میں جانا مودی سرکار کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔معروف بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کا کہنا ہے جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

پاکستان پہلے ہی عالمی عدالت کو بتا چکا ہے کہ اس کے دفاعی معاملات عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔پاکستان عالمی عدالت کے فیصلوں کو ماننے کا پابند نہیں ہے۔ پاکستان نے 29 مارچ کو عالمی عدالت کے دائرہ اختیار سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی سی جے پاکستان سے اپنے فائنل آرڈر کو منوانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ پھانسی پر عملدرآمد روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت کو حکم دینا ہوتا ہے لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔انڈین ٹی وی چینل’’ اے بی پی‘‘ کے مطابق صورت حال قابو میں نہیں رہی ، بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ ہار چکا ہے،پاکستان اب بہت جلد کلبھوشن کو پھانسی پر لٹکا دے گا، بھارتی حکومت کو عالمی عدالت میں جانے کی بجائے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل کرنی چاہئے تھی۔’’انڈیا ٹوڈے ‘‘کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کو جذبات، نمائش اور غصے سے قابو نہیں کیا جا سکتا بھارت نے کمزور دلائل کا سہارا لیا ہے۔’’اے پی این نیوز‘‘ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہریش سالوے کے دلائل حقائق سے ہٹ کر تھے اور انہوں نے پاکستان کو اپنا موقف مزید بہتر انداز میں پیش کرنے کا راستہ دیا۔انڈین ٹی وی چینل’’ اے بی پی‘‘ کے مطابق صورت حال قابو میں نہیں رہی ، بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ ہار چکا ہے،پاکستان اب بہت جلد کلبھوشن کو پھانسی پر لٹکا دے گا،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…