جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک، 26 ملزمان گرفتار

datetime 22  مارچ‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 26 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کالونی میں کارروائی کی گئی، چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت کامران اور زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ منگھو پیر کے علاقے غازی گوٹھ میں بھی مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔مومن آباد میں پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ ہارون آباد، پرانا گولیمار، پٹھان کالونی اور پاک کالونی میں پولیس نے آپریشن کرکے 16 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…