اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کہاں رہتی ہو؟

datetime 15  مئی‬‮  2017 |

حضرت لقمان علیہ السلام نے فرمایا جب پہلی بار عقل میرے پاس آئی تو میں نے دریافت کیا کہ”تو کون ہے”اس نے جواب دیا “عقل” میں نے پوچھا کہاں رہتی ہو؟ جواب ملا”سر میں”۔اس کے بعد شرم میرے پاس آئی۔ میں‌ پوچھا”تو کون ہے” اس نے جواب دیا”شرم”۔میں نے پوچھا تو کہاں رہتی ہے؟ اس نے جواب دیا”زیر چشم”۔

شرم کے بعد محبت آئی۔ میں اس سے بھی سوال کیا کہ “تو کون ہے؟”اس نے جواب دیا”مجھے محبت کہتے ہیں”۔میں نے پوچھا تو کہاں رہتی ہے؟اس نے جواب دیا “دل میں رہتی ہوں”۔پھر تقدیر آئی۔میں نےاس سے یہی سوال کیا کہ “تو کون ہے؟”جواب ملا “مجھے تقدیر کہتے ہیں”میں نے پوچھا “تو کہاں رہتی ہے”۔جواب دیا”میں تو سر میں رہتی ہوں”۔میں نے حیرت سےکہا۔ لیکن سر میں تو عقل کا قیام ہے۔ تقدیر نے جواب دیا “لیکن جب میں آتی ہوں تو عقل رخصت ہو جاتی ہے”۔اس کے ہٹتے ہی عشق آ گیا۔ میں نے پریشان ہو کر دریافت کیا “تو کون ہے”۔آشفتہ سری میں جواب ملا”میں عشق ہوں”۔میں نے اکتا کر سوال کیا “جناب کا قیام کہاں ہے؟جواب دیا “آنکھوں میں”۔میں نے حیرت سے کہا۔ لیکن وہ تو شرم کا کا مقام ہے۔ کہنے لگا”بجا ارشاد۔ لیکن جب میں آتا ہوں تو شرم رخصت ہو جاتی ہے”۔سب سے آخر میں طمع آئی۔میں نے پوچھا۔ جناب کی تعریف؟”کہنے لگی۔ میں طمع ہوں۔”آپ کا قیام؟جواب دیا “دل میں”لیکن وہاں تو محبت رہتی ہے۔ ہنس کر بولی۔”لیکن جب میں آتی ہوں تو وہ رخصت ہو جاتی ہے”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…