سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتے رہے ، حتیٰ کہ ہم بنو نجار کے ایک باغ تک جا پہنچے ، اس میں ایک اونٹ تھا ، جو آدمی اس باغ میں داخل ہوتا وہ اونٹ اس پر ٹوٹ پڑتا تھا ، لوگوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی ، آپ ﷺاس کے پاس آئے اور اس کو بلایا ،
وہ اپنا ہونٹ زمین پر رگڑتا ہوا آیا ، یہاں تک کہ آپ ﷺکے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ۔ آپ ﷺنے فرمایا : ” لگام لاؤ ۔ “ آپ ﷺنے اسے لگام ڈالی اور اس کے مالک کو تھما دی ، پھر ، ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : ” زمین و آسمان کی ہر چیز جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ﷺہوں ، ماسوائے نافرمان جنوں اور انسانوں کے