حضرت ابن مسعودرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قبر میں آدمی پر پیروں کی طرف سے عذاب آتا ہے تو اس کے پیر کہتے ہیں کہ میری طرف سے آنے کا کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ سورئہ مُلک پڑھتا تھا۔پھر وہ سینے یا پیٹ کی طرف سے آتا ہے تو سینہ یا پیٹ کہتا ہے میری طرف سے تیرے لئے آنے کا کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ یہ سورئہ مُلک
پڑھا کرتا تھا ۔پھر عذاب سر کی طرف سے آتا ہے توسر کہتا ہےکہ تیرے لئے میری طرف سے آنے کا کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ یہ سورئہ مُلک پڑھا کرتا تھا ۔(حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) یہ سورت قبر کے عذاب کو روکنے والی ہے ۔ جس شخص نے اس کو کسی رات میں پڑھا اس نے بہت زیادہ ثواب کمایا۔