لاہور(آئی این پی) فنانس ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ، محکمہ خزانہ کے رویے سے تنگ پنجاب ٹریثری اینڈ اکانٹس ایسوسی ایشن نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریثری اینڈ اکانٹس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری دلاور حسین کا کہنا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ طاقتور اور من پسند محکموں کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر الانسز کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دے رہا ہے جبکہ ڈپٹی اکانٹنٹس کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو احکامات بھی جاری کیے
مگر طاقتور بیورو کریسی نے وزیر اعلی کے احکامات ماننے سے صاف انکار کر دیا اے جی آفس نے بھی پنجاب ٹریثری اینڈ اکانٹس سروس ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال میں ساتھ دینے کا بھرپور اعادہ کیا پنجاب ٹریثری اینڈ اکانٹس سروس ایسوسی ایشن کیصدر چوہدری دلاور حسین کاکہنا ہے اگر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی تو ٹریثری آفس سمیت پنجاب بھرمیں تالا بندی کی جائے گی ۔تالا بندی کی صورت میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ملازمین کی ادائیگیاں بری طرح متاثر ہوں گی ۔