جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پھر بازی لے گئے، مصباح اور یونس خان کو کس طرح شاندار خراج تحسین پیش کیا؟

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کرکٹ کے کھیل کیلئے گراں قدر خدمات پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مصباح الحق کی کرکٹ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق حقیقی معنوں میں قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں او ران کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیرئیرکے عروج پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ۔ مصباح الحق آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیںاور ان کی کپتانی میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے کھلاڑی اورکپتان کی حیثیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور اپنے کردار اور کھیل سے ملک و قوم کانام بلند کیا ہے۔ مصباح الحق نے ہمیشہ مثبت کرکٹ کھیلی اور گراؤنڈ میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کے مایہ ناز بلے بازیونس خان کی کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئرمیں10ہزار سے زائد رنز بنا کر شاندار کارنامہ سر انجام دیا اوریہ سنگ میل عبور کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اور قوم کو ان کے اس اعزار پر فخر ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا منفرد ریکارڈ بھی یونس خان کے پاس ہے۔یونس خان کے کیرئیر کا شاندار اختتام ان کے ٹیلنٹ اورسخت محنتی ہونیکاعملی نمونہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونس خان کرکٹ کے ہیرو ہیں اور ان کی کرکٹ کے کھیل کے لئے خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…