اسلام آباد(آئی این پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گتریز کو خط لکھ کر آگاہ کیاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کررہا ہے ، فوج کے ریٹائرڈ افسروں کو مقبوضہ کشمیر میں زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں اور کشمیری پنڈتوں کیلئے علیحدہ ٹاؤنز قائم کئے جارہے ہیں ، مسلم اکثریتی علاقوں کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے ۔ہفتہ کو مشیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا جس میں مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کی مذموم کوشش کو اجاگر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر کشمیریوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کررہاہے ، بھارت ریٹائرڈ فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں زمینیں الاٹ کر رہا ہے ،کشمیری پنڈتوں کیلئے علیحدہ ٹاؤنز قائم کئے جا رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ،سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی کشمیریوں کی مشکلات کم ہوں گی ، کشمیریوں پر ظلم وستم بند ہونے سے ہی جنوبی ایشیا میں امن واستحکام ممکن ہوگا ۔