ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نیوزلیکس سکینڈل،بات ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ۔۔۔!تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس،دھماکہ خیز اعلانات

datetime 13  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے نیوزلیکس کے معاملے پر حکومت اور فوج میں ہونے والے تصفیے پر سلگتے سوالات اٹھادیئے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے قراردیا ہے کہ نیوزلیکس صرف حکومت اور فوج کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس سے پوری قوم کو گہرا گھاؤ لگا ہے ،تحفظات کو اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے شائع ہونے والی پاکستان مخالف داستان سے ہر شہری کے جزبات مجروح ہوئے ہیں،

قوم کو بتایا جائے کہ قومی سلامتی میں شگاف ڈالنے کی کوشش کے اس معاملے کے حتمی تصفیہ کی بنیاد کیا بنی ہے ؟ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ سب کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے اور اس سے طرح سے قومی مفاد آگے نہیں بڑھ سکتا، تحقیقاتی رپورٹ کو جاری کیا جائے تاکہ اس معاملے کے ذمہ داران سے پوری قوم آگاہ ہوسکے ،پارٹی نے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خود کش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اس سانحہ میں 27افراد جاں بحق ہوئے اور 50 افراد زخمی ہو گئے مرکزی مجلس عاملہ نے گوادر میں محنت کشوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے تحریک انصاف نے بلوچستان حکومت سے صوبے میں قیام امن کو ممکن بنانے کے لیے موثر اقدامات اور دہشتگردی کا شکار ہونیو الے افراد کے غمزدہ خاندانوں کی مالی امداد کا مطالبہ کر دیا پارٹی نے 11 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے تحریک انصاف کے الیکشن کمشنر اعظم سواتی کو انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے یہ فیصلے ہفتہ کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس میں کیے گئے ہیں ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کی زیر صدرات مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ پر بزدلانہ حملے کے ساتھ گوادر میں مزدوروں کے قتل پرشدید مذمت اور گہرے رنج اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کے اظہار کے ساتھ صوبائی حکومت کو صوبے میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی اور متاثرہ خاندانوں کو بھرپور مدد کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں حالیہ واقعات پر پیش رفت سمیت ڈان لیکس کے اختتامیئے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور انٹرا پارٹی الیکشن پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں اس بات کا نوٹس لیا گیا کہ ڈان لیکس کا معاملہ جس طرح اپنے اختتام کو پہچا ہے وہ بہت سے تشنہ سوالات اپنے پیچھے چھوڑگیا ہے۔ روزنامہ ڈان لیک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور محسوس کیا اس کے اختتام پے بہت سے سوالات چھوڑ گیا ہے۔

یہ صرف حکومت اورفوج کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ تھا۔ ڈان مین چھپنے والی خبر نے ہر شہری کے جذبات کو مجروح کیا تھا۔ اس لیئے یہ ضروری تھا کہ رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش کیا جاتا۔اجلاس مین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس رپورٹ کو عوام سے مکفی رکھنا سراسر قومی مفاد کے خلاف ہے۔اجلاس میں پاناما کیس پر جے آئی ٹی کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں یہ موقف اپنا گیا کہ جماعت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا کیوں کہ فاضل ججز پر اعتماد تھا۔

لیکن بر سر قتدار وزیر اعطم کی موجودگی میں ان کے ماتحت کیسے شفاف تحقیقات کر سکتے ہیں۔ عوام کو پورا حق ہے کہ وہ ان تحقیقات سے آگاہ رہیں۔ اجلاس مین اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جے آئی ٹی عدالت کے مجوزہ وقت کے اندر اپنا کام ختم کرے۔ کسی قسم کی تاخیر اس بات کی غماز ہوگی کی شریف خاندان معاملہ لٹکانا چاہ رہا ہے۔اجلاس میں کسانوں کے ساتھ حکومتی روئیے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

کسان اپنی گندم فراخت نہیں کر پا رہے یا انہیں سرکاری طور پر طے شدہ قیمت سے بھی کم ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ کیوں کہ جب سے یہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے کسانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اور ان کے لیئے مسلسل حالات کو مزید سنگین کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے تمام اراکین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اس وقت اپنی جد جہد کے سب سے نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اس وقت ہم متوقع چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے اپنے ااپ کو مزید منظم کریں اور ملک سے کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جیسا کہ چیئرمین نے ہمیشہ مسقل مزاجی اور آہنی عزم کے ساتھ کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جماعت کے اائین کے مکمل طور پر فعال ہونے ہر زور دیا اور اس مین مجوزی ترامیم کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سینیٹر اعظم خان سواتی کو ایک ماہ کی مدت میں منصفانہ اور شفاف انٹرا پارٹی کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…