راولپنڈی(آئی این پی)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ،نکیال سیکٹرمیں فائرنگ کے بعدبروہ سیکٹرمیں بھی فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے ،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی جارہی ہے ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرمیں فائرنگ کے بعدبروہ سیکٹرمیں بھی فائرنگ کی جس سے 2خواتین سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 17سالہ محمدانضمام، 58سالہ زمردبیگم، 35سالہ شازیہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی مورچوں سیایل اوسی پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں پر اسے بھرپور جواب دیا جارہا ہے ۔بڑوھ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔