اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف سیاسی رہنما بابر اعوان نے اعلی فوجی افسرکے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ سیاستدان میرے جوتے کی نو ک تک نہیں خرید سکتے“ اس موقع پر معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی تصدیق کی،
اورآرمی چیف قمر باجوہ کا نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کورکمانڈرز کانفرنس وزیراعظم نوازشریف کی غیرموجودگی میں ہوگی، اطلاعات ہیں کہ آرمی چیف کوئٹہ گیریژن گئے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مجھے خریدنے کی کوشش نہیں کرسکتا۔ وہاں انہوں نے کھلی زبان میں اس بارے میں انتباہ کیا۔