اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک میں اربوں ڈالر کے کئی معاہدوں پر دستخط، پاکستان اور چین کے مابین اکیسویں صدی میری ٹائم سلک روڈ منصوبوں سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین کے دوسرے روز پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کر دئیے گئے ہیں ۔
ان یادداشتوں میں شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ، اکیسویں صدی میری ٹائم سلک روڈ اور ایم ایل ون ریل منصوبہ عملدرآمد، ایم ایل ون ، گوادر ائیرپورٹ کیلئے 80کروڑ آر ایم بی تکنیکی اقتصادی تعاون کا سمجھوتہ شامل ہیں جبکہ ایم ایل ون اپ گریڈیشن اور حویلیاں ڈرائی رپورٹ قیام کیلئے تعاون پر دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت بھی طے پا گئی ہے۔