جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز،شہریار خان اور نجم سیٹھی میں ٹھن گئی

datetime 12  مئی‬‮  2017 |

لاہور/کراچی (آئی این پی)بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گیا اور نجم سیٹھی نے ہندوستان سے سیریز کو پی سی بی کی پالیسی کے خلاف قراردیا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان

سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم ہندوستان بھیجنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہندوستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہندوستانی کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں بھی ہمارے ساتھ اپنی ٹیم کو کھلانے کیلئے تیار نہیں۔تاہم اس معاملے پر پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر کے ذریعے شہریار خان کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بھارے سے سیریز کو پی سی بی کی پالیسی کے خلاف قرار دیا ہے۔نجم سیٹھی نے ٹوئیٹرپیغام میں کہاہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ اس وقت تک نہیں کھیلے گا جب تک پاکستان کو میزبانی نہیں ملے گی اور اس کے علاوہ بھارت کیساتھ مذاکرات ناممکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 کی مفاہمتی یادداشت کے تحت بھارت کو پاکستان ا کر یا کسی تیسرے ملک میں سیریز کھیلنی ہو گی جس کے بعد ہی ہم بھارت جا کر سیریز کھیلیں گے۔اس سے قبل ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے کا ہرجانہ ادا کرنے کے نوتص کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تھا کہ پاکستان سے کوئی قانونی معاہدہ نہیں ہوا تھا لہٰذا وہ کوئی سیریز کھیلنے یا ہرجانہ ادا کرنے کے پابند نہیں۔پاکستان کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے کا ہرجانہ ادا کرنے کے نوتص کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تھا کہ پاکستان سے کوئی قانونی معاہدہ نہیں ہوا تھا لہٰذا وہ کوئی سیریز کھیلنے یا ہرجانہ ادا کرنے کے پابند نہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…