اسلام آ باد (نیوز ڈیسک )دنیا کی آبادی کا دسواں حصہ اسے استعمال کرتا ہے۔ یہ چھ پیالی کافی کے برابر ہے اور اسے پیار کی علامت سمجھا جاتا ہے اسے شادی کی تقریب میں بھی تقسیم کیا جاتا ہے اور اسے بدہمضمی اور مردانہ کمزوری پر قابو پانے کے لیے بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن یہ چیز ہزاروں افراد کو وقت سے پہلے قبر تک بھی لے جاتی ہے۔قصوروار پان اور چھالیا ہیں۔ایشیا بھر میں چھالیا کے درختوں کی کاشت ہوتی ہے جس میں گرمائش، جوش اور تحریک پیدا کرنے کے خواص ہوتے ہیں۔کینسر کا سبب بننے والی ٹکیاتمباکوں کی ٹکیا بجھے ہوئے چونے اور پان سے بنتی ہے جس میں دارچینی، الائچی اور تمباکو کا اضافہ اسے ذائقے دار بناتا ہے۔ کینسر پر تحقیق کرنے والے بین القوامی ادارے نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ تمباکو کی اس ٹکیہ میں الائچی اور دارچینی کے علاوہ دیگر تمام اجزا کینسر کا سبب بنتے ہیں۔اپنے انھیں اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں تمباکو، الکوحل اور کیفین کے ساتھ ساتھ پان اور چھالیا بھی ذہن کو متحرک کرنے والی اشیا کے طور پر معروف ہیں۔عورتوں اور بچوں کے علاوہ چھالیا کام کرنے والے مرد حضرات میں بھی مقبول ہے جو لمبے اوقات میں ڈرائیونگ، مچھلی کا شکار کرنے اور کھلی تعمیرات کے شعبے میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔لیکن اس تھوڑی دیر کے فائدے کی ایک بڑی قیمت ہے۔ پان اور چھالیا خریدنے والوں کی زندگی منہ کے سرطان کی صورت میں تباہ ہو رہی ہے اور یہ مرض فوری نہیں بلکہ اس کے استعمال کے سالوں بعدلاحق ہوتا ہے۔تائیوان میں اسے ’تائیوان کا چیونگ گم‘ کہا جاتا ہے۔جبکہ ملک کی حکومت صدیوں سے وہاں کے مکینوں کے استعمال میں آنے والی اس مہلک ’چیونگ گم‘ کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو ہر سال ہزاروں افراد کی جان لے لیتی ہے۔ہر سال تائیوان میں 5400 افراد میں منہ کے کینسر کی تشخص یا اس مرض کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتی ہےپان ایشیائی ثقافتوں کا ایک اہم جزو ہے جسے خشک، تازہ یا پھر ایک پتے میں لپیٹ کر کھایا جاتا ہے۔ اسے ’تمباکو کی ٹکیا‘ کا نام دیا گیا ہے۔اگرچہ اسے ہر ملک کی ثقافت کے لحاظ سے مختلف انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔تمباکوں کی ٹکیا بجھے ہوئے چونے اور پان سے بنتی ہے جس میں دارچینی، الائچی اور تمباکو کا اضافہ اسے ذائقے دار بناتا ہے۔بجھا ہوا چونا چھالیا کھانے والے افراد کا منہ اندر سے چھیل دیتا ہے اور یہی کیمیکل ممکنہ طور پر کینسر کی ابتدا کا باعث ہے۔ لیکن چھالیا استعمال کرنے والے نصف افراد اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہی چیز منہ کے کینسر کی وجہ ہے۔ڈاکٹر ہان لیان جیّن کینسر پر تحقیق کرنے والے بین القوامی ادارے نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ تمباکو کی اس ٹکیہ میں الائچی اور دارچینی کے علاوہ دیگر تمام اجزا کینسر کا سبب بنتے ہیں۔نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں منہ کے کینسر کا علاج کرنے والے ماہر ڈاکٹر ہان لیان جیّن کہتے ہیں کہ’ بجھا ہوا چونا چھالیا کھانے والے افراد کا منہ اندر سے چھیل دیتا ہے اور یہی کیمیکل ممکنہ طور پر کینسر کی ابتدا کا باعث ہے۔ لیکن چھالیا استعمال کرنے والے نصف افراد اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہی چیز منہ کے کینسر کی وجہ ہے۔‘دنیا بھر میں تائیوان دوسرے یا پھر تیسرے نمبر پر ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں منہ کے کینسر کی وجہ سہ سب سے زایادہ اموات ہوتی ہیں۔کیوا یوزن ہوانگ کی عمر 54 برس ہے اور وہ وفات کے بعد لوگوں کی تدفین کا انتظام کرنے والی ایک کمپنی مکے سابقہ ملازم ہیں۔ انھوں نے 10 سال تک پان اور چھالیا کا استعمال کیا لیکن اسے اسے ترک کرنے کے 20 سال بعد وہ منہ کے کینسر میں مبتلا ہو گئے۔وہ بتاتے ہیں کہ وہ اس خطرے سے بے خبر تھےاور یہ کہ لوگ اسے دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں’میں نے اسے اس لیے چبانا شروع کیا کیونکہ سب لوگ ایسا کر رہے تھے۔‘تین سال قبل ان کے چہرے میں بائیں گال پر ایک چھوٹا سا سوراخ نمودار ہوا اور فقط تین ماہ میں اس نے گالف کی گیند جتنے پھوڑے کی شکل اختیار کر لی اور ہوانگ کی زندگی بدل دی۔انھوں نے بتایا کہ وہ جو کچھ بھی کھاتے تھے وہ بہہ کر باہر نکل جاتا تھا۔وہ باریک پٹی کو انپی گال پر بنے سوراخ پر رکھتے لیکن اس سے انھیں تکلیف ہوتی تھی اور گھر سے نکلنا بھی ان کے لیے باعث شرمندگی بن چکا تھا۔ہر سال تائیوان میں 5400 افراد میں منہ کے کینسر کی تشخص یا اس مرض کی علامات ظاہر ہوتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 80 سے 90 فیصد مریض ایسے ہوتے ہیں جو پان کے استعمال کے عادی تھے۔ابتدائی علامات میں منہ کے اندر جلد سفید یا سرخ ہوجاتی اور تکلیف شروع ہوتی ہے لیکن پھر یہ جلد ہی ایک رسولی بن جاتی ہے جو جلد کو کھانا شروع کر دیتی ہے۔سرطان کی دیگر اقسام کے برعکس منہ کے سرطان کو چھپانا مشکل ہوتا ہے اور اس میں مبتلا افراد جسمانی اذیت کے ساتھ ساتھ ذہنی اذیت بھی برداشت کرتے ہیںڈاکٹر ہان کہتے ہیں کہ کبھی کھبار کامیاب آپریشن کے بعد بھی چہرے کے بنیادی افعال کام نہیں کر پاتے جیسا کہ مریض اپنے تاثرات کے ذریعے جذبات کا اظہار کرنے میں ناکام رہتا ہے
ایشیائی ثقافتوں کی جان لیوا ’اشیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی ...
-
آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
-
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت ...
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ‘وردی’ ہے، محسن نقوی
-
سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی
-
6 جولائی کو مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی رہنما کا تہلکہ انٹرویو ...
-
آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
-
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ‘وردی’ ہے، محسن نقوی
-
سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی
-
6 جولائی کو مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
-
پاک سوزوکی نے بھی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ