جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمر شریف کوکون سی سنگین بیماری لاحق ہے ،بہن نے وضاحت جاری کردی

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کی بہن خدیجہ محمود نے وضاحت کی کہ ان کے بھائی کسی سنگین بیماری میں مبتلا نہیں ہیں،عمر شریف کو سینے کا معمولی انفیکشن ہوا تھا اور کچھ بھی نہیں، شکر ہے کہ وہ ٹھیک ہورہے ہیں اور ایک یا دو دن میں گھر واپس آجائیں گے۔خدیجہ محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر مایوسی کا بھی اظہار کیا کہ ان کے بھائی کی بیماری کو غلط انداز

دے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں سے درخواست کروں گی کہ اس خبر کو زیادہ بڑھا چڑھا کر نہ پیش کریں، دوسری بات یہ کہ یہ بھی جرم ہے کہ ہسپتال میں موجود نرس اور ڈاکٹرز تصاویر لے کر انہیں وائرل کردیتے ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو اس ہرکت پر ایکشن لینا چاہیے۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں اداکارہ نائلہ جعفری کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی بیماری کے حوالے سے بھی خبر آئی تھی کہ ادااکارہ کینسر کی آخری اسٹیج میں ہیں اور انہیں خون کی ضرورت ہے، تاہم لیاقت نیشنل ہسپتال نے اس خبر کو بے بنیاد ٹھراتے ہوئے کہا تھا کہ نہ تو وہ کینسر کی آخری اسٹیج میں ہیں اور نہ ہی انہیں خون کی ضرورت ہے۔دوسری جانب عمر شریف کی بہن نے شائقین سے گزارش کی ہے کہ وہ کامیڈین کی صحت کے لیے دعا کریں اور پریشان نہ ہوں، عمر شریف جلد دوبارہ مداحوں کے درمیان واپسی کریں گے۔ تاہم لیاقت نیشنل ہسپتال نے اس خبر کو بے بنیاد ٹھراتے ہوئے کہا تھا کہ نہ تو وہ کینسر کی آخری اسٹیج میں ہیں اور نہ ہی انہیں خون کی ضرورت ہے۔دوسری جانب عمر شریف کی بہن نے شائقین سے گزارش کی ہے کہ وہ کامیڈین کی صحت کے لیے دعا کریں اور پریشان نہ ہوں، عمر شریف جلد دوبارہ مداحوں کے درمیان واپسی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…