راولپنڈی/کوئٹہ(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کیلئے فوجی کی کوششیں لائق تحسین ہیں پاک فوج استحکام کے آپریشنز میں نہایت فعال کردار ادا کر رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو کوئٹہ گریژن کا دورہ کیا انہوں نے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس میں مختلف کورسز میں زیر تعلیم نوجوان افسروں سے تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے طلباء سے سالانہ خطاب بھی کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی جوابی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے ملک میں قیام امن کیلئے فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج استحکام کے آپریشنز میں نہایت فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔چمن واقعہ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی , کمانڈر جنوبی کمان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا ۔