اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے سیدو شریف ائیرپورٹ پر حملےسمیت دیگر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4دہشتگردوں کو پھانسی دے دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیدو شریف ائیرپورٹ پر حملے سمیت دیگر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے
4دہشتگردوں کو آج بروز جمعرات پھانسی دے دی گئی ہے۔ چاروں دہشتگرد فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تھے۔پھانسی پانے والوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز اور مشتاق احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چار دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔