پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ میں ائر پورٹ پر پولیس پر حملہ کرنے والا فائرنگ سے زخمی

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں سکیورٹی اہلکاروں نے نیو اورلینز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چاقو سے مسلح ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔حکام کے مطابق حملہ آور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی سرجری کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔حکام کے مطابق 62 سالہ رچرڈ وائٹ نے ایک سکیورٹی اہلکار پر حشرات کو مارنے والے سپرے سے حملہ کیا اور اس بعد چاقو سے ایک دوسرے اہلکار پر حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رچرڈ وائٹ کو ٹانگ، چہرے اور چھاتی پو گولی لگی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایئرپورٹ پر موجود متعدد افراد کو معمولی زخم بھی آئے۔پولیس افسر جیفرسن پیرش کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وائٹ ایئرپورٹ پر مسافر کے طور پر موجود تھے کہ نہیں تاہم عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ رچرڈ وائٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور ان کا جرائم سے متعلق کوئی رکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کے مطابق حملے کے وقت افراتفری کے مناطر تھے۔فلوریڈا سے آنے والے ایک مسافر جریمی ڈائڈر کے مطابق انھوں بورڈنگ پاس حاصل کرنے والے چیک پوائنٹ پر لگی قطار میں ایک شخص کو لوگوں کو لوگوں سے دھکم پیل کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہوئے دیکھا۔اس کے بعد دو گولیاں چلیں اور وہاں موجود افراد فرش پر لیٹ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کا وہ حصہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا سنیچر کو بند رہے گا تاہم دیگر ایئرپورٹ ممعول کے مطابق کام کرے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…