اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ جے آئی ٹی نے نیب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔پاکستان کےمؤقر انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پانامہ جےآئی ٹی نے کام شروع کرتے ہی نیب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق تحقیقات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ 17سالہ پرانے حدیبیہ پیپر ملز کیس ریکارڈ کی جانچ پڑتال شریف خاندان کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پانامہ کیس فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی ثبوتوں اور مواد سے متعلق کسی بھی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کی مجاز ہے۔یاد رہے کہ 17سال قبل نیب نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد پر 1بلین روپے بذریعہ فراڈ حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے تحقیقات کی تھیںجس میں انہیںرقم فراڈ کے ذریعے حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔