اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ایران نے پاکستان میں ممکنہ فوجی کارروائی کو قانونی حق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی خبر رساں ادارے ’’فارس‘‘سے بات کرتے ہوئے ایرانی آرمی کے اعلیٰ عہدیدار لیفٹیننٹ کمانـڈر بریگیڈئیر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھاتی تو وہ
اس کی سرزمین میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ اور انہیں تباہ کرسکتا ہے۔ ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہا ۔بدقسمتی سے ایران کے مشرقی بارڈر کے ساتھ موجود خطے ان دہشت گردوں کو تیار کرنے اور انہیں ہتھیار، پناہ اور ٹریننگ دینے کی جگہ بن چکے ہیں جنہیں سعودی عرب اور امریکا کی سرپرستی حاصل ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری بھی پاکستان میں ایرانی فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں ۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے ایرانی فوج وہاں حملہ کرے گی۔جنہیں سعودی عرب اور امریکا کی سرپرستی حاصل ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری بھی پاکستان میں ایرانی فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں ۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے ایرانی فوج وہاں حملہ کرے گی۔