ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوشن یادوکی پھانسی رکوانے کے لیے بھارت کا عالمی عدالت سے رجوع

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی ہیگ /نئی دہلی (این این آئی)بھارتی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن یادو کو پاکستان میں پھانسی کی سزا سنائے جانے کے معاملے میں بھارت نے بین الاقوامی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔ادھرہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت نے اس معاملے میں پاکستان سے یہ یقینی بنانے کو کہا ہے کہ کلبھوشن سدھیر یادو کو تمام ممکنہ راستوں پر غور کرنے سے پہلے پھانسی نہ دی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن یادو کی پھانسی کی سزا معطل کر دی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی ردِ عمل آیا ہے۔بھارت نے عدالت کو بتایا ہے کہ 23 جنوری 2017 کو پاکستان نے کلبھوشن یادو کے مبینہ طور پر پاکستان میں جاسوسی اور شدت پسند سرگرمیوں میں شامل ہونے کے معاملے کی تحقیقات میں مدد مانگی تھی اور کہا تھا کہ کونسلر رسائی کی درخواست پر غور کرتے ہوئے بھارت کے جواب کو ذہن میں رکھا جائے گا۔ادھربھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ انھوں نے عدالتِ انصاف کے صدر کے آرڈر کے بارے میں یادوکی ماں کو اطلاع کر دی ہے۔بھارت نے بین الاقوامی عدالت سے اپیل کی کہ یادو کی پھانسی کے خلاف اپیل کرنے کے لیے بہت کم وقت ہے اور پاکستان میں تمام امکانات پر غور کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔بھارت نے 15 سے زیادہ بار کلبھوشن یادو کو قانونی مدد دینے کے لیے کونسلر رسائی کا مطالبہ کیا ہے، لیکن پاکستان نے اب تک اس کی منظوری نہیں دی۔سوراج نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ سینیئر وکیل ہریش سالوے عدالت میں بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔بھارت نے بین الاقوامی عدالت سے اپنی اپیل میں کہا کہ کلبھوشن یادو کو پاکستان نے ایران میں اغوا کر لیا تھا جہاں وہ بھارتی بحریہ سے ریٹائر ہونے کے بعد تجارت کر رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…