پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

مصری خاتون کے علاج سے گھبرائے بھارتی ڈاکٹر ز نے کس ایک اور خاتون کا علاج کرنے سے انکار کر دیا ؟

datetime 10  مئی‬‮  2017 |

نئی دہلی  (این این آئی) پی جی آئی چنڈی گڑھ کے ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر ایک مریضہ کا علاج کرنے سے اس وجہ سے انکار کر دیا کہ وہ کشمیری ہے، اور بقول اس کے، وہ لوگ وادی میں فوجیوں پر پتھرا کرتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق نسرین کے بیٹے جاوید ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جس ڈاکٹر کے پاس گئے تھے اس کے کمرے کے دروازے پر ڈاکٹر منوج تیواری کی تختی لگی ہوئی تھی۔ تاہم وہ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ ناروا سلوک کا مظاہرہ اسی ڈاکٹر نے کیا۔انھوں نے کہا کہ جب ہم کمرے میں داخل ہوئے تو ڈاکٹر نے بہت مہذب انداز میں گفتگو کی اور جانچ شروع کر دی۔ پھر انھوں نے کیس ہسٹری معلوم کی اور جب ہم نے کشمیر کے ایک اسپتال کے کاغذات ان کے سامنے رکھے اور انھیں یہ معلوم ہوا کہ ہم کشمیری ہیں تو ان کا رویہ بدل گیا۔ وہ ناراض ہوگئے اور انھوں نے یہ کہتے ہوئے کاغذات پھینک دیے کہ وہاں کشمیر میں ہمارے جوانوں کو پتھر مارتے ہو اور پھر یہاں علاج کے لیے آتے ہو۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر نے متعلقہ علاج کے لیے پندرہ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جبکہ اسی مرض میں مبتلا دوسرے مریضوں نے 80 ہزار روپے بتائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…